qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

1700 شیعہ کیڈٹس کے بہیمانہ قتل میں ملوث درندہ عراق لایا گیا

عراق کے اسپائیکر قتل عام کے جلادوں میں شامل درندے عبداللہ سبعاوی کو لبنان سے عراق لایا گیا ہے۔ اسےلبنان میں حراست میں لیا گیا تھا ۔ یہ قاتل درندہ عراق کے ڈکٹیٹر صدام کے سوتیلے بھائی کا پوتا ہے۔ یہ 2014 کے بد نام زمانہ اسپائیکر کیمپ قتل عام میں ملوث تھا۔ 1700 شیعہ کیڈٹس کو داعش دہشت گردوں نے بہیمانہ طریقے سے قتل کیا تھا۔لبنانی حکومت نے عبداللہ سبعاوی کو عراقی حکومت کے حوالے کیا ہے۔

واقعہ اس وقت کا ہے جب دہشت گرد گروہ داعش نے عراق کے بیشتر حصوں پر قبضہ کیا تھا۔12 جون 2014 کو عراقی فوج کے درجنوں افسران اور کیڈٹس کو داعش کے شدہشت گردوں نے بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا تھا۔کیڈٹس عراقی شہر تکریت میں واقع ایئر فورس کنٹونمنٹ سپائیکر میں ایئر فورس کی ٹریننگ حاصل کر رہے تھے۔اسپائیکر کالج میں داعش کے دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے تمام ریکروٹس کی عمریں 20 سال سے کم تھیں۔ سپائیکر کے قتل عام کے بعد داعش کے اس خوفناک دہشت گرد کا نام ایمن اسپائکر رکھا گیا تھا۔

لبنان کے ایک عدالتی ذرائع نے بتایا کہ 1994 میں پیدا ہونے والے سبعاوی کو 11 جون 2022 کو عراق کی انٹرپول کی اپیل کے بعد گرفتار کیا گیا تھا
دہشت گردوں نےا سپائیکر چھاؤنی پر حملہ کر کے 1700 فوجی اہلکاروں کو اغوا کرنے کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ داعش نے قتل عام کی ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں مغوی کیڈٹس کو زمین پر پڑے اور ان پر گولیاں برساتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
تکریت کی آزادی کے بعد عراقی سیکورٹی فورسز کو ایک اجتماعی قبر سے چھ سو عراقی کیڈٹس کی لاشیں ملی تھیں۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے اسپائیکر کیمپ میں کم از کم 1700 افراد کو ہلاک کیا۔

Related posts

حضرت عباس کے بلیغ خطبہ پر مشتمل یادگار مجلس

qaumikhabrein

نیتن یاہو کے 12 سالہ دور اقتدار کا خاتمہ۔ اسرائیل میں جشن. نفتالی ہونگے نئے وزیر اعظم۔

qaumikhabrein

بی جے پی ایم اے ایل کو کسانوں نے پیٹ دیا۔ کپڑے بھی پھاڑ ڈالے

qaumikhabrein

Leave a Comment