qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

سعودی عرب کن دہشت گردو ں کی مدد کرتا ہے۔ ہیکرز نے خفیہ راز فاش کردئے

تبر ابراہیمی کے نام ایک گروپ نے سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ ہیک کرلی۔ اور سعودی حکومت کے کئی خفیہ راز فاش کر دئے۔ گروپ نے جو خفیہ دستاویزات جاری کیے ہیں ان میں سعودی عرب کے حساس مقامات کی معلومات کے علاوہ ان دہشت گردوں کے نام بھی شامل ہیں جنہیں سعودی حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔

مذکورہ گروپ کے مطابق اس نے سعودی وزارت داخلہ کی ہیک کی جانے والے معلومات کا محض تھوڑا سا حصہ شائع کیا ہے اور عنقریب ایسی ہزاروں دیگر دستاویزات عام کرنے کی دھمکی دی ہے۔
مبصرین کے مطابق سعودی عرب کے مزیدخفیہ دستاویزات کے منظر عام پر آنے سے، دنیا بھر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے سعودی عرب کی شاہی حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

سعودی عرب میں بن سلمان کے ولی عہد بننے کے بعد سے اس ملک میں شہری و انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں، علمائے کرام، دانشوروں اور حتی شہزادوں کے خلاف شدید ترین کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے ۔سعودی عرب میں مختلف حیلے بہانوں سے سیکڑوں لوگوں کے سرقلم اور یا طویل المدت قید کی سزائیں سنائی جا چکی ہے۔

Related posts

اسرائیلی فوجیوں کی توہین کے الزام میں دو سالہ فلسطینی بچہ گرفتار

qaumikhabrein

اسرائیل فلسطین میں 500 سے زائد اسلامی مقبروں کو منہدم کرچکا ہے۔

qaumikhabrein

حجاب کے بعد اب لاؤڈ اسپیکر پر اذان کے خلاف محاذ آرائی

qaumikhabrein

Leave a Comment