qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اورنگ آباد میں بھی منایا گیا یوم آئین۔

یوم دستور ہند کے موقع پر اورنگ آباد کے اردو اسکولوں اور لائیبریری میں تقریبات کا انعقاد ہوا۔ ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی طرف سے طلباء وطالبات میں این سی پی یو ایل کی کتابیں، تعلیمی انقلاب کی کاپیاں اور آئین ہند پر مبنی کتابیں تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر اسکولی اساتذہ اور فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالفیوم ندوی نے طلبا و طالبات کو دستور ہند کے تعلق سے تفصیلی جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے مسابقتی امتحانات کی تیاری میں اس طرح کی جانکاری کتنی معاون ثابت ہوتی ہے  اس پر بھی روشنی ڈالی۔ شہر کے اسکولوں اور مریم مرزا محلہ محلہ لائبریری میں بھی اسی قسم کے پروگرام منعقد ہوئے۔

Related posts

شہنائی پر نوحہ خوانی۔ معدوم ہوتا ہوا فن

qaumikhabrein

مدد کے نام پر بھی فلسطینیوں کے ساتھ دھوکا

qaumikhabrein

امروہا ۔ چالیس کلو چاندی کا  زیور ہےذولجناح  کا

qaumikhabrein

Leave a Comment