qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

قطر میں اسرائیلی میڈیا کو عربوں کی نفرت کا سامنا

صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران ہمیں احساس ہوگیا کہ عربوں میں ہم سے کتنی نفرت ہے۔
اسرائیلی اخبار”یدیوت آحارونوت” نے فٹبال ورلڈ کپ کی کوریج میں صیہونی صحافیوں کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہیں قطر میں احساس ہوا کہ عرب دنیا ان سے کتنی نفرت کرتی ہے۔

“المیادین” چینل کی ویب سائٹ کے مطابق، صیہونی اخبار یدیعوت آحارونوت کے صحافیوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل سے عرب دنیا میں کتنی نفرت ہے، لکھا کہ نہ صرف حکومتیں اور حکمران بلکہ سڑکوں پر لوگوں میں بھی اسرائیل سے نفرت پائی جاتی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی صحافیوں کا کہنا ہے کہ دوحہ میں 10 دن قیام کے ہمیں ایسا لگتا ہے جیسے ہر کوئی ہم سے نفرت کرتا ہے۔عرب ملکوں کے باشندے اسرائیلی میڈیا سے بات تک کرنے کو تیار نہیں ہیں۔انہیں دیکھتے ہی ناک بھوں چڑھانے لگتے ہیں۔
صیہونی صحافیوں نے مزید کہا کہ سڑکوں پر فلسطینی، ایرانی، قطری، شامی، اردنی، مصری، لبنانی اور مراکش کے عوام ہمیں نفرت بھری نظروں سے دیکھتے ہیں۔ یہ بات قابل غور ہے کہ کچھ سعودی بھی ہمارے بارے میں ایسا ہی محسوس کرتے ہیں۔

Related posts

قطر۔ وزہر خزانہ گرفتار۔ پبک فنڈز کے غلط استعمال کا الزام۔

qaumikhabrein

ایران دیسی طور سے تیار کورونا ویکسین کو دنیا بھر میں ایکسپورٹ کریگا۔

qaumikhabrein

کووڈ دوا کی پہلی کھیپ پہونچی فلسطین۔ کو ویکس

qaumikhabrein

Leave a Comment