qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اسرائیلی ٹیم کو ویزا نا دینے کی سزا ملی انڈو نیشیا کو

انڈونیشیا کو دو ماہ کے بعد بیس برس سے کم عمر کے کھلاڑیوں کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرنا تھی لیکن فیفا نے انڈونیشیا سے میزبانی کا اعزاز چھین لیا ہے۔ انڈو نیشیا کو فیفا کی جانب سے یہ سزا اس لئے ملی ہیکہ انڈو نیشیا نے اسرائیلی ٹیم کو ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔

اسرائیلی ٹیم کی میزبانی کرنے کے خلاف انڈونیشیا میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہورہے تھے۔ صوبہ بالی کے گورنر نے اسرائیلی ٹیم کی میزبانی سے انکار کردیا تھا۔ انڈو نیشیا اور اسرائل کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ انڈو نیشیا فلسطینی آراضی پر اسرائل کے ناجائز قبضے کے خلاف ہے۔ ورلڈ کپ کی میزبانی چھن جانے سے انڈو نیشیا کے فٹبال شائقین اور عام لوگوں میں غم اور مایوسی کا ماحول ہے۔انڈو نیشیا نے فیفا پروعدہ خلاف کا الزام لگایا ہے۔

Related posts

وزیر اعظم مودی کے بنگلہ دیش دورے کے موقع پر احتجاج

qaumikhabrein

امریکہ میں لوگ بائبل پڑھنا ترک کرتے جارہے ہیں۔

qaumikhabrein

مشہد میں بین الاقوامی فوٹو فیسٹیول “مزارات” کا آغاز۔

qaumikhabrein

Leave a Comment