qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا۔۔جشن شہزادی سکینہ اور علمدار کربلا۔

عزاخانہ علمدار علی خاں میں علمدار کربلا حضرت عباس ابن علی مرتضیٰ اور دختر امام حسین ابن علی شہززادی بی بی سکینہ کے جشن کی مناسبت سے ایک محفل منقبت کا اہمام کیا گیا۔ محفل کی صدارت استاد شاعر بے باک امروہی نے کی۔ خصوصی مقرر کی حیثیت سے مولانا کوثر مجتبیٰ نے علمدار کربلا کی شخصیت کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

مسند پر ماسٹرثمر مجتبیٰ، مولانا مقداد حسین، لیاقت امروہوی اور صاحب طرز سوز خواں اور شاعر اہل بیت حسن امام موجود تھے۔ محفل کی نظامت ڈاکٹر لاڈلے رہبر نے کی۔ محفل منقبت میں شہر کے تقریبن چالیس شعرا نے شہزادی سکینہ بنت حسین اور علمدار لشکر حسینی کی شان میں نزرانہ عقید ت پیش کیا۔ گزشتہ کئی برسوں سے منعقد ہونے والی اس محفل کی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ وہاں موجود تمام افراد کے نام کے قرعے نکالے جاتے ہیں۔ اور جن تیس افراد کے نام کے قرعے برامد ہوتے ہیں ان کو شہید ثالث قاضی نور اللہ شوستری کے مزار واقع آگرہ کی زیارت کے لئے لیجایا جاتا ہے۔

حسب معمول تیس مومنین کے نام قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہوئے جنہیں ماحول سازگار ہونے کے بعد آگرہ لیجایا جائےگا۔ محفل کے بانی عظیم حیدر تقوی عرف اشن نے محفل میں شامل علما، شعرا اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

امروہا۔چار کول سے دیوار پر تصویریں بنانے والا فنکار ذ ہیب خان۔۔ملک گیر پہچان کی تلاش میں۔

qaumikhabrein

اب تمہارے مار کھانے کا دور ہے۔اسرائیل اور امریکہ کو ایران کی دھمکی

qaumikhabrein

بحرین ۔ جیل میں قیدی بھوک ہڑتال پر

qaumikhabrein

Leave a Comment