qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

طالبان سے مقابلے کے لئے خاتون گورنر نے کھڑی کرلی فوج

چار کنت کی گورنر حلیمہ مزاری

افغانستان میں طالبان کے بڑھتے قدم روکنے کے لئے ایک خاتون گورنر نے عزم کیا ہے اور وہ فوج تیار کررہی ہے۔ شمالی افغانستان کے بلخ صوبے کے مزار شریف علاقے سے گھنٹے بھر کے فاصلے پر چار کنت کی گورنر حلیمہ مزاری طالبان سے لڑنے کے لئے فوج کھڑی کررہی ہیں۔مزاری کہتی ہیں کہ طالبان میں ابھی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی انکا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ انہیں خواتین کی آزادی اور پڑھ لکھائی ناپسند ہے۔

مزاری ہزارہ فرقے سے تعلق رکھتی ہیں جو شیعہ مسلک کے ہوتے ہیں۔ طالبان اور داعش کو شیعہ سخت ناپسند ہیں۔ حال ہی میں کابل میں شیعوں کے ایک اسکول پر داعش کے دہشت گردوں نے حملہ کرکے اسی لڑکیوں کو قتل کردیا تھا۔ مزاری کے اقتدار والے علاقے کا آدھا حصہ طالبان کے قبضے میں ہے۔ مزاری بقیہ حصے کو بچانے کی جد جہد کررہی ہیں۔ انکی فوج میں کسان، چرواہے اور مزدور شامل ہیں۔

مزاری کا کہنا ہیکہ انکے لوگوں کے پاس بندوقیں نہیں تھی تو انہیں اپنے مویشی اور زمین فروخت کرکے ہتھیار خریدے۔ مزاری کی فوج کے لوگ دن رات مورچوں پر تعینات رہتے ہیں۔ مزاری کی فوج فی الحال چھ سو افراد پر مشتمل ہے۔ چار کنت کے پولیس سربراہ کا کہنا ہیکہ مقامی لوگوں کی مزاحمت کے سبب ہی طالبان انکے علاقے پر قبضہ نہیں کرسکے ہیں۔

Related posts

پاکستان۔۔انتہا پسند تنظیم تحریک لبیک پاکستان کو کلعدم قرار دے دیا گیا۔

qaumikhabrein

پی ایم کا ملک پر بڑا احسان۔ بنگال میں ریلیاں نہیں کرنے کا فیصلہ۔

qaumikhabrein

نوحوں کے مجموعے ‘بیاض شمیم’ کی رسم اجرا

qaumikhabrein

Leave a Comment