qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

مسجد اقصیٰ کی جانب بڑھتے ہاتھوں کو توڑ دیا جائے گا۔ اردو غان۔

فائل فوٹو

ترکی کے صدر رجب طیب اردو غان نے اسرائیل کے خلاف سخت رخ اختیار کر رکھا ہے۔ طیب اردو غان نے کہا ہیکہ اگر پوری دنیا خاموش بھی ہو جائے تب بھی ترکی اپنی آواز اٹھاتا رہےگا۔ ترکی کے میڈیا ذرائع کے مطابق اپنی پارٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے اردوغان نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کے ساتھ ساتھ عسائیوں اور یہودیوں کے لئے مقدس مقام ہے جہاں اسرائیل نامی دہشت گرد ملک نے غیر انسانی حرکتوں کی حدیں پار کر دی ہیں۔ اسرائیلی حملے کے سلسلے میں میں نے کئی عالمی لیڈروں سے بات کی ہے اور سب نے میرے موقف کی تائید کی ہے۔ اردو غان نے کہا کہ اگر فلسطین میں اسرائیلی ظلم کے خلاف پوری دنیا بھی خاموش ہو جائے تب بھی ہم اسکے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔

مسلمانوں کا قبلہ اول۔مسجد اقصیٰ

ترکی میڈیا کے مطابق اردو غان نے کہا کہ ہم نے جس طرح شامی سرحد کے نزدیک دہشت گردی کا راستہ روکا اسی طرح مسجد اقصیٰ کی جانب بڑھتے ہوئے ہاتھوں کو بھی توڑ دیں گے۔ اردو غان نے کہا کہ اسرائیل کے مظالم کے خلاف آواز اٹھانا ہر حساس شخص کا فرض ہے۔ اردو غان نے عالمی برادری سے اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔

Related posts

افغانستان۔ سرکاری فوج اور طالبان میں شدید جھڑپیں۔ صوبہ کاپیسا کا ڈپٹی گورنر مارا گیا۔

qaumikhabrein

مذہبی جوش اور عقیدت سے منائی گئی عیدوں کی عید عید غدیر

qaumikhabrein

اسلام کے مختلف مسالک کے علما کی کانفرنس۔ اتحاد کو مضبوط کرنے کے طریقوں پر غور و فکر۔

qaumikhabrein

Leave a Comment