qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری۔ابتک 140 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق۔

تصویر۔بشکریہ رائٹر

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں دوسری بلند ترین عمارت کو میزائل سے نشانہ بناکرتباہ کردیا۔عرب ٹی وی کا کہنا ہے کہ برج الجلا غزہ کی پٹی کی دوسری بلند ترین عمارت ہے، اسرائیلی فضائیہ نےبرج الجلا کو چار میزائلوں سے نشانہ بنایا۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے برج الجلا کو نشانہ بنانے کی پیشگی دھمکی دی تھی، رہائشیوں اور دفاتر میں موجود افراد کو عمارت خالی کرنے کے لیے 10 منٹ کی مہلت دی گئی تھی۔برج الجلامیں رہائشی فلیٹس سمیت متعدد میڈیا ہاؤسزکےدفاتر تھے جن میں الجزیرہ اور امریکی خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے دفاتر بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ 5 روز سے جاری حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 140 ہوگئی ہے جن میں متعدد بچے بھی شامل ہیں جبکہ غزہ سے ہونے والے راکٹ حملوں میں اب تک 9 اسرائیلیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

Related posts

یوروپی ملکوں کے چہرے بے نقاب۔ فلسطین حامی مظاہروں پر پابندی۔

qaumikhabrein

ہندستان نے ایران سے کیوی کی برامدات پر لگی پابندی ہٹائی

qaumikhabrein

نئے سال میں اورنگ آباد کے نوجوانوں کو ملےگا روزگار

qaumikhabrein

Leave a Comment