qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

مکیش امبانی پھر بنے ایشیا کے امیر ترین شخص۔عام ہندستانی روٹی کو ترس رہا ہے۔

مکیش امبانی (فائل فوٹو)

ریلائینس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی ایک بار پھر ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ مقام چین کے بے حد مالدار بزنس مین جیک ما کو پیچھے چھوڑ کر حاصل کیا ہے۔ فوربس میگزین کی اس برس کے امیرترین افراد کی فہرست کے مطابق ہندستان دنیا میں کھرب پتیوں کی تعداد کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔۔

جیک ما۔۔ چینی بزنس مین(فائل فوٹو)

ایشیا کے امیر ترین شخص کے طور پر جیک ما گزشتہ برس پہلے نمبر پر تھے۔ مکیش امبانی ہندستان ہی نہیں بلکہ ایشیا کے امیر ترین شخص ہیں جبکہ دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست میں انکا نمبر دسواں ہے۔ مکیش امبانی مجموعی طور سے 84.5 بلین امریکی ڈالر کے مالک ہیں۔

گوتم اڈانی۔(فائل فوٹو)

ایشیامیں دولت مندوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر گوتم اڈانی براجمان ہیں۔ ایک طرف کوورونا اوراسکی وجہ سے لاک ڈاؤن کے سبب ملک میں بیروز گاری میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے۔ فیکٹریاں اور کارخانے بند ہوئے ہیں۔عام آدمی کو روٹیوں کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ امیر اور امیر ہوتا چلا جارہا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران مکیش امبانی اور اڈانی کی دولت میں اضافہ ہی ہوا ہے۔۔

ایک غریب ہندستانی

Related posts

اورنگ آباد  کے مسلمانوں کا فلسطین کے حق میں خاموش احتجاج

qaumikhabrein

سجادہ نشیں خانقاہ قادریہ الشیخ عبد الحمید محمد سالم قادری بدایونی کا سانحہ ارتحال۔

qaumikhabrein

جرمنی میں شیعوں کا بڑا مرکز بند کردیا گیا

qaumikhabrein

Leave a Comment