qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کانگو۔ کورونا کے قہر کا نشانہ ارکان پارلیمنٹ۔

کانگو شاید دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں کورونا نے درجنوں ارکان پارلیمنٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ کانگو کی نیشنل اسمبلی یعنی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر کے مطابق کورونا کی وجہ سے 30 سے زیادہ ارکان پارلیمنٹ ہلاک ہو چکے ہیں۔ اے ایف پی نے کانگو پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر جان مارک کامبود کے حوالے سے بتایا ہیکہ مارچ 2020 میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے اب تک ملک کے 32 ارکان پارلیمنٹ کی کورونا سے موت ہو چکی ہے۔ کانگو میں کورونا کی تیسری لہر آنے کا ندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ورلڈ میٹرز ویب سائٹ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق کانگو میں اب تک 31,279 معاملے سامنے آچکے ہیں اور 781 افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اب سے پہلےکانگو ایبولا وائرس کے قہر کا بھی نشانہ بن چکا ہے۔

Related posts

اورنگ آباد کا نام تبدیل کئے جانے کے خلاف زبردست احتجاج

qaumikhabrein

سعودی عرب سمیت 6 ملکوں نے ٹرمپ کے ہوٹل پر 7 لاکھ ڈالر لگا دئے۔

qaumikhabrein

پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر۔ ریٹنگ بی نیگیٹو سے ٹرپل سی پلس ہو گئی

qaumikhabrein

Leave a Comment