qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کورونا مریض والدین کو اسپتال میں چھوڑ کر بھاگا بیٹا۔

تصویر بشکریہ اے بی پی بہار

ایک جانب جہاں ملک بھر میں کورونا کے قہر کے دوران بغیر کوئی رشتہ ناطہ دیکھے لوگ دوسروں کی مدد کے لئے آگے آرہے ہیں وہیں اپنے اپنوں کا ساتھ چھوڑتے بھی نظر آرہے ہیں۔ کورونا وبا کی مصیبت نے رشتوں ناطوں کے معنی ہی بدل دئے ہیں۔ بہار کے مظفر پور میں ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جو انسانیت کا سر شرم سے جھکنے کا سبب بن گیا ہے۔ کورونا پازیٹیو والدین کا اکلوتا بیٹا اور اسکی بیوی اپنے والدین کو صدر اسپتال کے احاطے میں سڑک پر ہی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ایک جانب ماں سڑک پر پڑی تڑپتی رہی او دوسری طرف بوڑھا باپ سڑک پر پرا کراہتا رہا لیکن بیٹے بہو کے دل میں انکے لئے کوئی رحم نہیں آیا۔ بوڑھے والدین کا یہ کپوت بیٹا پیشے کے اعتبار سے ٹیچر ہے۔ جب والدین کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی تو انہیں اسپتال میں بھرتی کرانے کے بہانے صدر اسپتال لایا۔ لیکن اسپتال میں بھرتی کرانا تو دور بیٹا اور بہو اسپتال کے احاطے میں سڑک پر دونوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔(بشکریہ اے بی پی بہار)

Related posts

امام رضا کے حرم میں نامعلوم شخص کا تین علما پر حملہ، ایک شہید، حملہ آور گرفتار

qaumikhabrein

طالبان کے دور میں کوڑے مارنے کی ابتدا

qaumikhabrein

امریکا میں جعلی کورونا ویکسینیشن کارڈ کا دھندا عروج پر۔

qaumikhabrein

Leave a Comment