qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کولکاتہ اور لندن کے بیچ چلتی تھی بس۔

یہ جان کر آپ کو حیرت ضرور ہوگی کہ ایک زمانہ میں کولکاتہ اور لندن کے درمیان بس چلا کرتی تھی۔ کولکاتہ اور لندن کے درمیان بس سروس کا سلسلہ 15 اپریل 1957 کو شروع ہوا تھا ۔لیکن اس بس سروس کا سلسلہ 1973 میں ختم ہو گیا تھا۔ جس روٹ پر یہ بس چلتی تھی وہ دنیا کا سب سے بڑا سڑک روٹ تھا۔20300 میل کا سفر طے کرکے یہ بس تین مہینے میں کولکاتہ سے لندن پہونچتی تھی۔

یہ بس کولکاتہ سے بنارس، الہ آباد، آگرہ،دہلی،راولپنڈی، کابل، قندھار، تہران،استنبول،بلغاریہ،یوگوسلاویہ،ویانہ، مغربی جرمنی اور بیلجئم کے راستے تین ماہ میں لندن پہونچتی تھی۔ اس طویل سفر کا کرایہ 85 پاؤنڈ ہوتا تھا اس زمانے میں یہ 7889 ہندستانی روپئے کے برابر تھا۔ جب یہ بس سروس ختم ہوئی اس وقت کولکاتہ سے لندن کا کرایہ 145 پاؤنڈ تھا یعنی اس وقت کے 13144 روپئے۔ اس خصوصی بس میں ریڈیو، پنکھے، ہیٹر اور کھانے پینے کی سہولتیں دستیاب تھیں۔ کیا یہ بس سروس اب پھر شروع نہیں ہوسکتی۔ یہ سوال آپ کے ذہن میں ضرور اٹھ رہا ہوگا۔

Related posts

افغانستان میں طالبان نے Co-Educationپر لگائی پابندی۔

qaumikhabrein

روس نے یوکرین کی دو ریاستوں کو آزاد مملکت تسلیم کیا۔ امریکہ چراغپا

qaumikhabrein

ایم پی امتیاز جلیل کا نائب وزیر اعلیٰ پر بڑا الزام

qaumikhabrein

Leave a Comment