qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ابراہیم رئیسی ہونگے ایران کے اگلے صدر۔

نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی

ایران کے صدارتی انتخابات میں ابراہیم رئیسی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ایران کے سرکاری میڈیا کی جانب سے سپریم لیڈر خامنہ ای کے اہم ساتھی قدامت پسند ابراہیم رئیسی کی الیکشن میں کامیابی کی تصدیق کی گئی ہے۔ تین امیدوارں کے میدان سے ہٹنے کے بعد ابراہیم رئیسی، ۔محسن رضائی، ناصر ہمتی اور قاضی زادہ ہاشمی کے بچ مقابلہ تھا۔ بقیہ تینوں امیدواروں نے شکست تسلیم کرتے ہوئے رئیسی کوکامیابی پر مبارکباد دی ہے۔60 سالہ ابراہیم رئیسی ایران کے اعلیٰ ترین جج ہیں اور وہ امریکی پابندیوں کی زد میں ہیں۔ انہیں 2019 میں جیوڈیشری کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ابتدائی نتائج میں ابراہیم رئیسی کو 62 فیصد حمایت ملی تاہم الیکشن کا سرکاری نتیجہ وزرت داخلہ جاری کرے گی۔نو منتخب صدر رئیسی نے کہا ہیکہ وہ ملکی مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

Related posts

مولا امام رضا غریب کا ماتم

qaumikhabrein

محلے میں اگر کئی مسجدیں ہیں تو بڑی مسجد کی اذان ہی لاؤڈ اسپیکر پر دی جائے۔۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی۔

qaumikhabrein

سوشل میڈیا پر وزیر اعظم مودی مزاح کا موضوع

qaumikhabrein

Leave a Comment