qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

افغانستان۔ باب دوستی گیٹ پر طالبان کا کنٹرول کا دعویٰ

طالبان نے پاکستان اور افغانستان کے مابین مرکزی گزرگاہ کاکنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستانی سرحد سے متصل افغان ضلع اسپن بولدک پر قبضے کے لیے حملہ کیا گیا، پاکستان اور افغانستان کے مابین مرکزی گزرگاہ کاکنٹرول طالبان نے حاصل کرلیا ہے۔ترجمان طالبان کا کہنا ہےکہ طالبان نے 20 سال بعد افغانستان کی جانب سے باب دوستی کاکنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے، باب دوستی پر طالبان نے افغانستان کا قومی پرچم اتار دیا اور طالبان امارت اسلامی کا سفید پرچم لہرادیا ۔ترجمان طالبان نے اپیل کی کہ شہری اور تاجر فی الحال باب دوستی کی جانب نہ آئیں ۔

دوسری جانب افغان محکمہ ٹرانسپورٹ نے تصدیق کی ہےکہ افغانستان میں چمن قندھار شاہراہ پر طالبان نے کنٹرول حاصل کرلیا جس کے باعث آمدورفت معطل ہے۔علاوہ ازیں لیویز حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھی باب دوستی ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے جس کے باعث تجارت بھی معطل ہے، باب دوستی پر اضافی سکیورٹی تعینات کرکے پاک افغان بارڈر پر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، باب دوستی گیٹ سے آمدورفت اور تجارت بحالی کیلئے طالبان کی مقامی قیادت سے رابطے میں ہیں۔لیویز حکام کےمطابق چمن سے متصل افغانستان کی تمام سرحدی چوکیوں پر طالبان کا قبضہ ہے اور پاک افغان بارڈر پر غیریقینی صورتحال ہے۔(بشکریہ جیو نیوز)

Related posts

قطر میں اسرائیلی میڈیا کو عربوں کی نفرت کا سامنا

qaumikhabrein

عراق میں ڈالر میں لین دین جرم قرار

qaumikhabrein

قصباتی علاقوں کے کامیاب طلبا کی گائیڈنس اور کاؤنسلنگ کی ضرورت

qaumikhabrein

Leave a Comment