qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

افغانی طالبان نے کی ہندستانی حکام کی خفیہ ملاقات کی تصدیق۔

افغانی طالبان سے ہندستان کے رابطے کی خبروں کو تقویت مل رہی ہے۔ دوحہ میں طالبان ذرائع نے تصدیق کی ہیکہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے طالبان لیڈروں ملا برادر، خیر اللہ اور شیخ دلاور سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں طالبان نے ہندستان کو یقین دہانی کرائی ہیکہ مستقبل میں ہندستان کے ساتھ تعلقات پاکستان کی مرضی پر منحصر نہیں ہونگے۔

یہ پہلا موقع ہیکہ طالبان کی جانب سے ہندستان کے ساتھ رابطے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس سے پہلے قطر کے ایک سینئر عہدےدار نے دوحہ میں طالبانی لیڈروں کے ساتھ ایس جے شنکر کی ملاقات کی تصدیق کی تھی۔ دہشت گردی س مقابلے اور تنازعات کے حل کے تعلق سے قطری ایلچی مطلق بن ماجد ال قحطانی نے گزشتہ دنوں ایک ویب کانفرنس میں بتایا تھا کہ جے شنکر گزشتہ دنوں قطری لیڈر شپ سے گفتگو کے لئے دوحہ آئے تھے۔ اس دوران انہوں نے طالبان لیڈروں سے بھی ملاقات کی تھی۔ ہندستان نے ابھی تک نہ قطری عہدے دار اور نہ ہی طالبان ذرائع کے ان دعوں پر کوئی رد عمل ظاہر کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Related posts

امروہا میں  دو روزہ محفل نور کا شاندار اہتمام

qaumikhabrein

امروہا میں جشن سبط اکبر کا اہتمام

qaumikhabrein

طالبان نے کہا شیعہ سنی اتحاد دشمنوں کو پسند نہیں

qaumikhabrein

Leave a Comment