qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

افغان شیعہ علما کونسل نے طالبان کی مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔

افغان شیعہ علماء کونسل نے کہا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے کی شرط پر حکومت کی تشکیل میں طالبان کے ساتھ تعاون کیا جائےگا۔تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی شیعہ علما کونسل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے افغانستان میں بسنے والے تمام لوگوں، مسلک اور مذاہب کیلئے قابل قبول وسیع البنیاد اسلامی حکومت کی تشکیل پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان نے ہمارے مطالبات مان لئے تو حکومت کی تشکیل میں ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔

کابل میں افغان شیعہ علماء کونسل کےاجلاس کے اختتامی بیانیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی ابتراور عوام کی ناگفتہ بہ صورتحال کو ٹھیک کرنے اورافغانستان کی ترقی و پیشرفت کیلئے تمام اقوام ، مذاہب اور اہل افراد پر مشتمل قومی اور وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل ضروری ہے ۔ بیان افغانستان کے سابق وزیر برائے مہاجرین سید حسین عالمی بلخی نے پڑھا۔

سید حسین عالمی بلخی۔شیعہ رہنما

افغان شیعہ علماء کونسل نے ملک میں آزادی اظہار رائے اور اسی طرح مذھبی آزادی خاص طور سے شیعہ مسلمانوں کیلئےمذھبی آزادی، عورتوں کے حقوق کا تحفظ ، اور اسلامی شریعت کے مطابق عورتوں اور بچوں کے حقوق اور تعلیم کے حصول کیلئے بہتر حالات اور ماحول کی فراہمی پر تاکید کی ہے۔( بشکریہ۔گلوبل نیوز)

فائل فوٹو

Related posts

محسن ایسا شہید ہے جسکا یوم ولادت نہیں بلکہ صرف یوم شہادت منایا جاتا ہے۔ مولانا نوید عابدی۔

qaumikhabrein

عالمی شہرت یافتہ سلام گزار اشرف عباس کے بڑے بھائی کا انتقال

qaumikhabrein

جرمنی کے مصنف یورگن ٹوڈن ہوفِر کو کیوں گرفتار کیا گیا

qaumikhabrein

Leave a Comment