qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ایرانی ماہرین نے تیار کرلی کورونا ویکسین ۔ برکت ویکسین کی اب تک دس لاکھ خوراکیں تیار۔

ایرانی ماہرین نے پابندیوں کے دوران کورونا ویکسین گھریلو طور پر تیار کرلی ہے۔کوو ایران برکت ویکسین کے کلنیکل ٹرائل کی انچارج محترمہ مینومحرز نے بتایا ہے کہ اب تک دس لاکھ خوارکیں تیار کی جا چکی ہیں جبکہ آئندہ اگست تک ہم اٹھارہ لاکھ خوراکیں تیار کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ڈاکٹر مینو محرز نے مزید کہا کہ پابندیوں کے باوجود ایرانی ماہرین نے دنیا کی سب سے کارآمد اور موثر ترین ویکسین بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ویکسین بہت جلد عوام تک پہنچے گی اور قومی ویکسینیشن مہم کا حصہ بنے گی۔

ویکسین پروجیکٹ کے ڈائریکٹر ریسرچ حسن جلیلی نے اس موقع پر کہا کہ چند ہفتے پہلے کووایران برکت پیداواری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور ہم اس کی دس لاکھ خوراکیں ، وزارت صحت کے حوالے کر رہے ہیں جس کے لیے لازمی قانونی مراحلے طے کیے جارہے ہیں۔

Related posts

ہندستانی علما کے کارناموں سے دنیا کو واقف کرایا جائے۔ حجۃ الاسلام حکیم الہی

qaumikhabrein

سلپ ڈسک کی مشکل میں گرفتار لوگ یہ ویڈیو دیکھیں۔

qaumikhabrein

افغانستان کے قندوز میں دیکھنے کو ملا شیعہ سنی اتحاد۔

qaumikhabrein

Leave a Comment