
بحرین کی حکومت نے مقبوضہ فلسطین کے لئے اپنے پہلے سفیر کا اعلان کر دیا ہے۔فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی حکومت نے خالد یوسف الجلاہمہ کو مقبوضہ فلسطین کے لئے اپنا پہلا سفیر متعین کیا ہے۔بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ الجلاہمہ جلد ہی اسرائیل میں پہلے سفیر کے طور پر اپنا کام شروع کردیں گے ۔الجلاہمہ اس سے پہلےامریکا میں بحرین کے نائب سفیر تھے۔

بحرین اور صیہونی حکومت نے 15 ستمبر 2020 کو امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی سے واشنگٹن میں اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کا معاہدہ کیا تھا اور اس معاہدے کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان متعدد شعبوں میں بھی سمجھوتے ہوئے تھے۔صیہونی حکومت اور بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان سمجھوتے کے اعلان کے ایک مہینے بعد اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کا اعلان کیا تھا۔
