qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

خواتین اب محرم کے بغیر بھی حج کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔سعودی وزارت حج کا اعلان ۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج کا کہنا ہےکہ رواں سال حجاج کرام کے لیے تین پیکجز کو منظور کیا گیا ہے جن میں سے ایک خواتین کے لیے ہے۔وزارت حج کا کہنا ہےکہ حج کی خواہش رکھنے والی خواتین اب انفرادی طور پر بھی اپنا رجسٹریشن کراسکتی ہیں جس کے لیے انہیں کسی مرد ساتھی محرم کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ دیگر خواتین کے ساتھ رجسٹریشن کی درخواست دے سکیں گی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ حج کے لیے رجسٹریشن پورٹل 13 جون سے آن کردیا گیا ہے۔خیال رہےکہ سعودی عرب نے رواں سال بھی کورونا وائرس کی وجہ سے عازمین حج کی تعداد کو محدود کرکے 60 ہزار تک کردیا ہے اور اس سال بھی صرف سعودی شہری اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔سعودی وزارت حج کی جانب سے کہا گیا ہےکہ 18 سے 65 سال تک حج کے خواہش مند افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ کورونا کی ویکسی نیشن کرائیں اور وہ کسی لاعلاج مرض میں مبتلا نہ ہوں۔(بشکریہ جی نیوز)

Related posts

یہودی بھی مسجد اقصیٰ میں عبادت کرسکتے ہیں۔ اسرائیلی عدالت کے فیصلے سے مسلمان برہم۔

qaumikhabrein

جناب یوسف کے مزار پر اسرائیلی فوج کا حملہ

qaumikhabrein

مولانا صفی حیدر نے مولانا آغاروحی کی مہم کی تائید کی

qaumikhabrein

Leave a Comment