qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

سنیل چھیتری نے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سنیل چھیتری اور لینل میسی

ہندستان کی فٹبال ٹیم کے کپتان سنیل چھیتری نے بین الاقوامی مقابلوں میں زیادہ گول کرنے کی دوڑ میں ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیاہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیل چھیتری نے قطر کے درالحکومت دوحہ میں ورلڈکپ 2022 کے کوالیفائینگ میچ میں بنگلادیش کے خلاف 2 گول کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جبکہ ہندستان نے اس میچ میں 0-2 سے کامیابی حاصل کی۔میچ میں شاندار کارکردگی کے ساتھ ساتھ ہندستانی ٹیم کے کپتان نے انٹرنیشنل گولز میں ارجنٹائن کے لیونل میسی کو بھی پیچھے چھوڑیا ہے اور ساتھ ہی وہ سب سے زیادہ گول کرنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

سنیل نے بین الاقوامی مقابلوں میں 74 گول کیے ہیں جبکہ میسی اب تک 72 گول کرسکے ہیں اور یوں وہ چوتھی پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔بین الاقوامی میچز میں 103 گول کے ساتھ پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو سرفہرست ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات کے علی مختوب تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

Related posts

امروہا۔دو برس بعد برامد ہوا مولا علی کی شبیہ تابوت کا جلوس

qaumikhabrein

امریکہ میں سیاہ فاموں کو نسل پرستی کا سامنا۔ حقوق انسانی تنظیم

qaumikhabrein

  مہاراشٹر ۔۔اقتدار کی رسہ کشی میں  نام بدلنے کی سیاست۔۔

qaumikhabrein

Leave a Comment