qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

قطر۔ وزہر خزانہ گرفتار۔ پبک فنڈز کے غلط استعمال کا الزام۔

تصویر بشکریہ۔ گ

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کے وزیر خزانہ علی شریف العمادی کے خلاف اختیارات سے تجاوز اور پبلک فنڈز کے غلط استعمال کی تحقیقات جاری تھیں جس میں ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے جب کہ وزیر خزانہ کی گرفتاری کے بعد ان کو فوری طور پر ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔قطری نیوز ایجنسی کے مطابق پبلک سیکٹر میں جرائم کا مرتکب ہونے اور دیگر دستاویزات سے الزامات ثابت ہونے پر قطری اٹارنی جنرل نے وزیر خزانہ کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے جب کہ وزیر خزانہ کے خلاف جاری تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے۔وزیر خزانہ کی گرفتاری کے احکامات کےبعد قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے علی شریف کو فوری طور پر وزارت خزانہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا۔قطری امیر نے وزیر تجارت علی بن احمد کو وزیر خزانہ کی اضافی ذمہ داریاں سونپنے کا اعلان کیا ہے۔

Related posts

امام حسن عسکری کی ولادت کے موقع پر محفل مقاصدہ

qaumikhabrein

لائبیریامیں دعائیہ تقریب میں بھگدڑ۔ 29 ہلاک، درجنوں زخمی۔

qaumikhabrein

آل سعود کے ہاتھوں شھید ہونے والے شیعہ نوجوانوں کی نمازِ جنازہ

qaumikhabrein

Leave a Comment