qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

چھ برس میں بن کر تیار ہوا قرآن کریم کا نایاب فن پارہ۔

ایران میں 9 ماہر بنکروں نے 6 برس کی محنت کے بعد ایک نایاب طرز کا قرآن مجید بن کرتیار کیا ہے۔ تبریز کی یونیورسٹی آف اسلامی آرٹس کے قالین بافی کے شعبہ کی نگرانی میں تیار اس قرآن مجید کی ایک خصوصیت یہ بھی ہیکہ یہ دونوں طرف سے بنا ہوا ہے۔ قرآن کے تیس پارے دونوں طرف سے 76 صفحات پر چھ کروڑ بیس لاکھ گرہوں کی مدد سے بنے گئے ہیں۔ اس قرآن مجید کی لمبائی 45 سینٹی میٹر اور چوڑائی 31 سینٹی میٹر ہے۔

بنے ہوئے قرآن مجید کے ہہت سے نسخے دنیا میں موجود ہیں لیکن اس قرآن کریم کی خاص بات یہ ہیکہ ریشمی دھاگے سے اسکی بنائی کی گؕی ہے۔ کئی اسلامی ملکوں نے اس قرآن کو اپنے میوزیموں کی زینت بنانے کے لئے بڑے ہدیہ کی پیشکش کی ہے۔

یونیورسٹی آف اسلامی آرٹس تبریز۔ایران

Related posts

بی جے پی کو ایک برس میں ملے 750 کروڑ سے زیادہ کے عطیات۔

qaumikhabrein

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر قاتلانہ حملہ ناکام

qaumikhabrein

امروہا میں عقیدت کے ساتھ منایاگیا یوم سرسید

qaumikhabrein

Leave a Comment