qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کورونا کا خاتمہ ابھی کافی دور۔۔ عالمی صحت تنظیم کے سربراہ کو اندیشہ۔

عالمی صحت تنظیم ڈبلو ایچ او کے سربراہ ٹریڈوس ادانوم گریبیسیس کا کہنا ہیکہ کورونا کا خاتمہ ابھی کافی دور ہے۔ انکا کہنا ہیکہ بھلےہی دنیا بھرمیں ا بتک کورونا ویکسین کی78 کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں لیکن اس وبا کا خاتمہ ابھی دور ہے۔ جنیوا میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے عالمی صحت تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ دنیا بھر میں جنوری اور فروری میں معاملوں میں کمی دیکھی گئی۔۔ اب لگاتار سات ماہ سے معاملے بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے میں سب سے زیادہ معاملے آئے ہیں۔ ایشیا اور مغربی ایشیا کے کئی ملکوں میں کورونا کے کیس بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین موثر ہتھیار ہے لیکن اکیلا ہتھیار نہیں ہے۔ اب تک دنیا بھر میں کورونا سے 13,65,00,400 لوگ لپیٹ میں آچکے ہیں ان میں 29,44,500 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Related posts

امروہا۔ قدیمی قبرستان کو محفوظ رکھنے کی کوشش

qaumikhabrein

اربعین کے زائرین کے لئے ایران سے کربلا تک ٹرین

qaumikhabrein

جے مہا بھارت پارٹی جموں و کشمیر کی تمام سیٹوں پرچناؤ لڑےگی

qaumikhabrein

Leave a Comment