qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کووڈ کے دور میں اڈانی کی دولت میں پچاس بلین ڈالر کا اضافہ۔ بلومبرگ کا دعویٰ

گزشتہ ایک برس میں کووڈ کے سبب ہندستان کی مالی حالت خستہ ہوئی ہے۔ کام دھندے چوپٹ ہوئے ہیں۔ فیکٹریاں بند ہوئی ہیں۔ بیروزگاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن صنعت کار گوتم اڈانی کی دولت میں اسی ایک برس میں پچاس بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ کووڈ کے دور میں منافع کمانے کی دوڑ میں اڈانی نے مکیش اامبانی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اڈانی کی دولت میں ریلائینس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کی نسبت پانچ بلین ڈالر کا زیادہ اضافہ ہوا۔ یہ دعویٰ ہے بلوم برگ کے پی آر سنجے۔راجیش کمار سنگھ اور دویا پاٹل کا ۔ بلوم برگ کی ان کی تحقیقی رپورٹ کو الجزیرہ نیوز نے شائع کیا ہے۔ بلوم برگ کی بلینیئر انڈیکس کے مطابق گوتم اڈانی اس وقت جیک ما سے زیادہ امیر ہیں اور ہندستان کے دوسرے سب سے زیادہ امیر شخص ہیں۔ انکی مجموعی دولت چھپن بلین ڈالر ہے۔ اس برس کسی بھی دوسرے ارب پتی کے مقابلے میں اڈانی کی دولت میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات میں اب شادی سے قبل جنسی تعلقات نا جائز نہیں رہے۔

qaumikhabrein

امریکہ میں کورونا کا قہر۔ روزانہ دو ہزار افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں۔

qaumikhabrein

برطانیہ نے ہندستان کو کورونا ریڈ لسٹ سے الگ کردیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment