qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ایران فلسطینیوں کا ساتھ دیتا رہےگا۔ آغا مہدی شاہ رخی ۔

ایران ظالم طاقتوں کے خلاف کھڑا ہوا ہے اور اس نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ  دیا ہے آخری دم تک  ایران مظلوم فلسطین کا ساتھ دیتا رہےگا۔ ان خیالات کا اظہار علی پور کرناٹک میں کونسیلیٹ جنرل آف ایران حیدرآباد نے  ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  کیا۔ یہ  تعزیتی اجلاس انجمنِ جعفریہ و البلاغ فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام مسجدِ جعفریہ میں  یادِ سفیرانِ انقلاب و حضرت مرحوم  آیت اللہ العظمٰی امام خمینی کے نام سے منعقد کیا گیا تھا۔آغا مہدی شاہ رخی نے کہا کہ شہید آیت اللہ سید ابرھیم رئیسی اور ان کے ساتھی بڑے مخلص تھے اور ان کے دورِ حکومت میں ایران کو بڑی طاقت ملی ہے انہوں نے ایران کو مستحکم کیا اور ان کی بڑی خوبی یہ تھی کہ یہ ہمیشہ اتحاد کا پیغام دیا کرتے تھے۔

آغا مہدی شاہ رخی نے کہا کہ ایران حکومتِ ہندوستان کا ممنون ہیکہ اس ملک نے  صدر رئیسی اور انکے ساتھیوں کی شہادت پرہمیں تعزیت دی اور ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا ۔شاہ رخی نے صدر رئیسی اور انکے ساتھیوں کی شہادت پر اظہار تعزیت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔ شاہ رخٰ کے فارسی خطاب کا اردو میں ترجمہ مولانا اظہر حسین عابدی رکن کرناٹک وقف بورڈ نے کیا۔

امامِ جمعہ مولانا سید زاہد احمد اور صدر انجمن الحاج محمد عاقل سکریٹری میر علی جان نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اورانکی شال پوشی کی ۔ ڈاکٹر ناطق علی پوری نے تمام مہمانوں کا  حاضرین اور خصوصی طور پر الحاج حاکم رضا اور محسن شیرازی کا شکریہ ادا ۔ اس تعزیتی اجلاس میں بڑی تعداد میں علماء شعراء ذاکرین اور مومنین نے شرکت کی۔

Related posts

ایران پر حملے کے پلان پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اسرائیلی آرمی چیف کا دعویٰ

qaumikhabrein

وسطی چین میں قیامت خیز بارش۔ ڈیم تباہ ۔درجن بھر افراد ہلاک

qaumikhabrein

مسلمان نماز کی حفاظت نہ کرسکے قرآن کی حفاظت کیا کریں گے۔مولانا  یوسف مشہدی

qaumikhabrein

Leave a Comment