qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

عشرہ اربعین کے ذاکرین کے اعزاز میں استقبالیہ

شہر عزا امروہا میں  شہید کربلا حضرت امام حسین کےاربعین کے سلسلے میں عشرہ  مجالس جاری ہے۔اس عشرےکے دوران  چھ  عزا خانوں میں  روزانہ مجالس عزا  برپا ہو رہی ہیں۔ جن سے مہمان ذاکرین اور علما خطاب کر رہے ہیں۔  شہر کی روایت کے مطابق مختلف شخصیات کی جانب سے  اربعین کے ذاکرین اور علما کے اعزاز میں استقبالیہ ضیافت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر انکی عزا ئی خدمات کا اعتراف بھی کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے کی سب سے قدیم روایت شہر کی معزز ہستی حکیم کاظم علی خاں  کے ذریعے قائم کی  گئی تھی ۔ موجودہ دور میں حکیم کاظم علی خاں کے  نبیر گان  کی جانب سے اس روایت کی پاسداری کی جا رہی ہے۔ دوسری روایت ڈاکٹر جعفر منتظر   کے ذریعے قائم کردہ ہے۔

عشرہ اربعین کے ذاکرین اور علما کے اعزاز میں آج حکیم کاظم علی خاں کے نبیرگان اور ڈاکٹر جعفر منتظر کی جانب سے استقبالیہ  کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر شہر کی معزز ہستیاں جن میں  علما،شعرا ،ادبا ، مرثیہ خوانان ، نوحہ خوانان اور صحافی بھی شامل ہیں، نےشرکت  کی۔

محلہ گزری کے عزا خانہ علمدار علی خاں میں مولانا قیصر عباس، محلہ دانش مندان کے عزا خانہ وزیر النسا میں مولانا عروج مہدی جونپوری، محلہ دانش مندان کے ہی عزا خانہ اکبر علی میں مولانا ابن حسن، محلہ شفاعت پوتہ کے عزا خانہ میں مولانا اختر عباس جون، محلہ حقانی کے عزا خانہ میں مولانا توصیف علی اور محلہ در بار شاہ ولایت(لکڑہ) میں مولانا جعفر رضوی مجالس عزا سے خطاب کررہے ہیں۔

عشرہ اربعین کا شہر کےمومنین کو ماہ محرم کی طرح بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ علما اور ذاکرین کی بصیرت افروز تقاریر سے مومنین کو ایمان میں تازگی اور عقیدے میںپختگی کا احساس ہوتا ہے۔

Related posts

روایتی شان و شوکت کے ساتھ برامد ہوا جلوس عید میلاد النبی

qaumikhabrein

قطر فٹبال ورلڈ کپ کا ہیرو مراکش کاگول کیپر یاسین بونو ۔۔اب تک مخالف ٹیم کو ایک بھی گول نہیں کرنے دیا

qaumikhabrein

امریکہ میں انسانوں سے زیادہ ہے ہتھیاروں کی تعداد ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment