qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

مولا علی سے محبت کرنے والا ہی رضی اللہ ہوتا ہے۔ مولانا یوسف مشہدی۔

مولائے کائنات حضرت علی ابن ابیطالب  سے محبت کرنے والا ہی در حقیقت رضی اللہ ہوتا ہے۔ رسول اللہ کی ایک حدیث  کا حوالہ دیتے ہوئے  نوجوان خطیب  مولانا سید یوسف مشہدی نے  مولا علی  سے محبت کرنے والوں  کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ  کے قول کی روشنی میں رضی اللہ بننے کی شرط علی سے محبت ہے۔ رسول االہ نے کہا کہ  جس نے علی سے محبت کی اس نے ان سے محبت کی جس نے ان سے محبت کی اس نے اللہ سے محبت کی اللہ جس سے  راضی ہوتا ہے اسی کو جنت  بخشتا ہے۔۔ مولانا مشہدی نے رسول اللہ کی مذکورہ حدیث شیخ صدوق علیہ رحمہ کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں نے رسول اللہ سے یہ سوال کیا تھا کہ آخر وہ کیوں  ہر وقت حضرت  علی کے فضائل بیان کرتے رہتے ہیں۔

اس سوال کے جواب میں رسول اللہ نے بیس جملوں پر مشتمل ایک حدیث بیان کی۔ حدیث بیان کرنے سے قبل رسول اللہ نے شکوہ کیا کہ   لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ ”اس علی کی فضیلت پر اعتراض کر تے ہیں کہ  جسکی منزلت میری منزلت کی طرح ہے”۔ بیس جملوں کی حدیث  میں اٹھارہ جملوں میں رسول اللہ نے مولا علی سے محبت کرنے والوں کی منزلت اور فضیلت بیان۔ ایک جملے میں اہل بیت سےمحبت کرنے والوں کے فضائل بیان اور آخری جملے میں مولا علی سے بغض رکھنے والوں کا حشر بیان کیا۔ رسول اللہ نے کہا کہ علی سے عداوت اور دشمنی رکھنے والا جنت کی خوشبو تک نہیں سونگھ سکےگا۔

 مولانا یوسف مشہدی  امروہا کےمحلہ جعفری کے عزا خانے میں مولا علی کی شہادت کے سلسلے میں  منعقدہ   تین روزہ مجالس کی آخری مجلس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس مجلس میں سبط سجاد نقوی اور انکے ہمنواؤں نے سوز خوانی کی۔ مجلس کے بعد شبیہ تابوت برامد ہوئی جسکو ماتم دار محلہ کی مسجد تک جلوس کی شکل میں  لیکر گئے۔ اس مجلس عزا  کے ساتھ ہی  شہر عزا امروہا میں مولا علی کی شہادت کے تین روزہ سوگ کا اختتام ہوگیا۔

Related posts

سامرا میں روضوں پر امریکی دہشت گرد فوجیوں کے حملے کی ویڈیو منظر عام پر

qaumikhabrein

سکری اسٹار کوچنگ سینٹر میں یوم جمہوریہ کا جشن

qaumikhabrein

مولا علی کی ولادت کے موقع پرکوئز مقابلہ

qaumikhabrein

Leave a Comment