qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

صحافی کی ہونہاربیٹی کو انعام

سینئر صحافی اور ٹیچر ماجد محمود کی بیٹی عریبہ بچپن سے بڑی ہونہار ہے۔ پڑھائی کے ساتھ ساتھ وہ دیگر سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ وہ اپنے اسکول میں ہونے والے مختلف مقابلوں میں کامیابی کے ساتھ شریک ہوتی ہے۔ یوم ہندی کے موقع پر اسکے اسکول کیندریہ ودیا لیہ میں تقریری مقابلہ ہوا۔ جس میں چھٹی کلاس سے لیکر بارہویں کلاس تک کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔

مقابلے میں عریبہ نے تیسرا مقام حاصل کیا۔عریبہ ساتویں کلاس کی طالب علم ہے۔ تقریری مقابلے کا موضوع’ہندی زبان کی اہمیت ‘تھا۔ ماجد محمود نیوز ایٹین اردو چینل سے کئی برسوں تک وابستہ رہے ہیں۔ اس وقت وہ ضلع مظفر پور کے ایک اسکول میں ٹیچر ہیں۔

Related posts

کشمیر کے سینئر  صحافی منیرحسین حرہ کو اعزاز

qaumikhabrein

روایتی جوش و عقیدت کے ساتھ منائی گئی عید غدیر

qaumikhabrein

چاند کی رویت۔ ہنگامہ ہے کیوں برپا

qaumikhabrein

Leave a Comment