qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

روایتی جوش و عقیدت کے ساتھ منائی گئی عید غدیر

ہر برس کی طرح اس برس میں اٹھارہ  ذوالحجہ کو تکمیل دین اور  مولا علی علیہ السلام کے اعلان ولایت کے دن کو نہایت عقیدت اور مذہبی جوش و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ دنیا بھر کے شیعہ اس دن کو عید غدیر کے عنوان سے مناتے ہیں۔دنیا بھر میں عید غدیر کی گہما گہمی رہی۔جشن کی محفلوں کا اہتمام کیا گیا۔ عقیدت مندوں نے گھروں اور عبادت گاہوں  کو سجایا۔ عید کی خوشیاں منائی گئیں ۔ لوگوں نے ایک دوسرے کوگلے لگا کر مبارکبادیں پیش کیں۔ شیرینی اور عیدی تقسیم کی گئی۔مسجدوں اور امام بارگاہوں میں غدیر کے اعمال کا اہتمام کیا گیا۔ جن میں بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ شہر عزا اور شہر ولایت امروہا میں بھی مومنین نے  لوگوں میں شربت کرکے اپنی عقیدت اور  مذہبی رواداری  کا ثؓوت پیش کیا۔

اٹھارہ  ذوالحجہ کی تاریخ اسلام اور مسلمانوں کے لئے بہت اہم ہے۔ اس روز پیغمبر نے اپنے جاں نشین کا اعلان کیا۔اس دن کو عیدوں کی عید قرار دیاگیا ہے۔پوری دنیا کے شیعہ مسلمان اس دن کو مذہبی جوش و جزبے اور عقیدت اور احترام کے ساتھ مناتے ہیں۔اس روز  خصوصی اعمال بتائے گئے ہیں۔جنکا بہت اجر و ثواب وارد ہوا ہے۔ اس دن روزہ رکھنا ثواب کا باعث ہے۔ اسلام کا یہ واحد مستحب روزہ ہے جسکے بارے میں حکم ہیکہ اس کو  درمیان میں افطار کیا جاسکتا ہے۔ ایک مومن کے ذریعے اس روزہ کا افطار کرانے والے کے لئے  بھی بہت اجر و ثواب بتایا گیا ہے۔

اٹھارہ  ذوالحجہ سن 10 ہجری بمطابق 16 مارچ 623عیسوی کو رسول اللہ نے اپنے آخری حج سے واپسی کے دوران غدیر نامی مقام پرسورہ مائدہ کی اس آیت کے نزول کے بعد مولا علی کی ولایت کا اعلان کیا جس میں حکم دیا گیا تھا کہ” اے رسول وہ پیغام پہونچا دیجیے جو آپ کے اوپر آپکے رب کی طرف سے نازل کیاجاچکا ہے اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو گویا آپ نے رسالت کا کوئی کام ہی انجام نہ دیا”۔

رسول اللہ نے سوا لاکھ حاجیوں کے مجمع میں اعلان کیا کہ ‘جس جس کا میں مولا ہوں اس  اس کے یہ علی مولا ہیں”۔اس اعلان ولایت کے بعد وہاں موجود تمام حاجیوں نے مولا علی کے ہاتھ پر بیعت کی اور انہیں رسول اللہ کا جانشین بننے پر مبارکباد  دی۔

Related posts

ذہنی دباؤ اور اضطراب کا علاج ہے سینہ زنی۔

qaumikhabrein

غزہ۔ جنگ بندی کے لئے اسرائیل امریکہ کے آگے گڑگڑایا تھا۔

qaumikhabrein

اورنگ آباد میں این آئی اے کا چھاپہ۔ایک گرفتار

qaumikhabrein

Leave a Comment