qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

بحرینی حکمراں۔ یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود

سویڈن اور ہالینڈ میں قرآن کریم کی بے حرمتی سے پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔انکے جزبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔ ان ہی مجروح جزبات کے اظہار کے لئے مسلم اور غیر مسلم ملکوں میں مسلمان سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں۔ریلیاں کر رہے ہیں۔ مارچ نکال رہے ہیں ۔ کسی غیر مسلم ملک میں بھی مسلمانوں پر اپنے غم و غصے کے اظہار کے لئے سڑک پر احتجاج کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن بحرین کے حکمرانوں کی غیرت اور حمیت ایسی غارت ہوئی ہیکہ انہوں نے قرآن کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

جی ہاں آل خلیفہ حکومت نے سوئیڈن کے سفارتخانے کے سامنے جمع ہوکر قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔سوئیڈن کے سفارتخانے کے سامنے احتجاج اور مظاہرہ کرنے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد بحرینی عوام نے اس ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی اجتماعات منعقد کئے۔ ایک بڑا اجتماع راس رمان مسجد کے سامنے ہوا۔جہاں بحرینی عوام نے سوئیڈن کے انتہاپسند شخص کی گھناؤنی حرکت اور یورپی ممالک اور اداروں کی جانب سے اس کی حمایت کے خلاف نعرے لگائے۔

بحرینی ذرائع ابلاغ کے مطابق، بحرینی عوام کی جانب سے منامہ کے دارالقرآن میں احتجاجی اجتماع کی درخواستوں کو بھی نہ صرف آل خلیفہ کے کارندوں نے مسترد کردیا تھا بلکہ بحرین کی آمر حکومت کے سیکیورٹی اہلکاروں نے دارالقرآن جانے والے تمام راستوں کو بند اور علاقے کو محاصرے میں لیکر ہر طرح کے اجتماع پر سخت پابندی بھی عائد کردی۔ اس کے باوجود بحرین کے جزیرہ سترہ کے عوام نے آزادی اظہار کی آڑ میں اسلامی مقدسات کی توہین کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔بحرین میں جمہوریت حامی عناصر اور شیعہ عقائد کے لوگ حکومت کے مظالم کے خاص نشانے پر رہتے ہیں۔

Related posts

اامر بالمعروف والنهي عن المنكر چھوڑنے والی قومیں مردہ ہو جاتی ہیں۔ مولانا ضمر عباس جعفری

qaumikhabrein

ممتاز شخصیت کے مالک مولانا ممتاز علی۔تحریر ہاشم علی مغمومؔ

qaumikhabrein

میانمار۔ آنگ سان سوچی کو چار برس قید کی سزا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment