
دلتوں اور مسلمانوں کے اتحاد کے ذریعے کانگریس ملک میں انقلابی تبدیلی لا سکتی ہے۔ مسلم لیڈر مسلمانوں کو متحد کریں اور کانگریس کے دلت لیڈر دلتوں کو متحد کریں اس طرح مسلمانوں اور دلتوں کا اتحاد کانگریس کے بینر تلے قائم ہوسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہاردہلی اسٹیٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے زیر اہتمام کانگریس لیڈر راجندر پال گوتم سے مسلم شخصیات کے تبادلہ خیالات کے دوران کیا گیا۔

انڈیا اسلامک کلچر سینٹر کے کانفرنس ہال میں ہوئی اس میٹنگ میں کانگریس لیڈر راجندر پال گوتم سے مخاطب ہوتے ہوئے انڈین مسلم رابطہ کونسل کے صدر عبدالرحمن عابد نے کہا کہ اس وقت ملک کے کمزور طبقات کو راہل گاندھی سے بہت امیدیں ہیں۔کانگریس کو بھی چاہئے کہ ملک کے کمزور طبقات کی امیدوں پر کھرا اترے۔

میٹنگ میں اے ایم یو علی گڑھ، جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے ساتھ ساتھ متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔ جن افراد نے شرکت کی ان میں ڈاکٹر بشیر احمد خان سابق صدر مسلم لیگ، فیروز خان غازی ساملا، محمد شاہد سابق وائس چانسلر محمد علی جوہر یونیورسٹی، حافظ محمد الیاس اعظمی، پروفیسر وسیم احمد خان جامعہ ملیہ، انجینئر عبدالغفار خان، چودھری رمضان خان ایدوکیٹ، ڈاکٹر ظہیر احمد خان، ڈاکٹر انوار الاسلام، کنوینر عرفان الله خان، حاجی فضل الرحمن قریشی، رشید احمد خان، منصور احمد سکریٹری جماعت اسلامی ، پروفیسر محمود احمد خان سابق جنرل سیکرٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی، پروفیسر شاہد اے ایم یو علیگڑھ ، رشید انصاری ریٹائرڈ سکریٹری حکومت ہند ، شفیع دہلوی مسلم یوتھ کنونشن، عبدالرحمن عابد صدر انڈین مسلم رابطہ کونسل ، دہلی اسٹیٹ ملی کونسل کےجنرل سیکرٹری محمد انیس ، محمد آصف خان صدر RWA ابوالفضل انکلیو D بلاک ، محمد صہیب خان جامعہ نگر رکن کوآرڈینیشن کمیٹی افضل انصاری شامل ہیں۔

