qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

مولانا شہوار کی کتاب ”تذکرۂ شہید رابع“منظر عام پر۔

شہید رابع علامہ میرزا محمد کامل دہلوی کی حیات اور انکے ذریعےمذہب حقہ کی ترویج کے حوالے سے  ایک کتاب معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر مولانا شہوار نقوی نے تحریر کی ہے۔ دہلی میں شہید رابع کے مزار واقع پنجہ شریف میں ”تذکرۂ شہید رابع“ نامی کتاب کی رسم اجرا انجام دی گئی۔ تقریب رونمائی کی صدارت کشمیری گیٹ مسجد کے امام جمعہ مولانا سید محمد محسن تقوی نے کی مہمان خصوصی کے طور پر حجت الاسلام آقائے رضائی اور حجت الاسلام آقائے سید حسین، حجت الاسلام مولانا سید رئیس احمد جارچوی نے شرکت کی۔

مقررین نے اس کتاب کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علامہ میرزا محمد کامل دہلوی کے حالات زندگی پر مفصل کتاب کی ضرورت ایک عرصے سے محسوس کی جا رہی تھی ۔ڈاکٹر سید شہوار حسین نقوی نے یہ تحقیقی تذکرہ تصنیف کر کے بہت بڑی ضرورت کو پورا کیا ہے۔ یہ تصنیف، مدافع تشیع حریم ولایت، مایہ ناز مناظر، ماہر علم کلام علامہ میرزا محمد کامل دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کے حالات زندگی پر مشتمل ہے جس میں پانچ ابواب ہیں جن میں علامہ کے خاندانی پس منظر کے ساتھ ان کی حیات اور خدمات کا تحقیقی جائزہ تقریباً دو سو صفحات میں لیا گیا ہے۔

علامہ نے شاہ عبد العزیز دہلوی کی تصنیف تحفہ اثنا عشریہ کا جواب ” نزھۃ اثنا عشريۃ” بارہ جلدوں میں لکھ کر تشیع کی گراں قدر خدمت انجام دی اور دشمن کو لا جواب کیا ۔نزھۃ اثنا عشريۃ کے منظر عام پر آنے کے بعد مخالفین میں کھلبلی مچ گئی تھی جس کے بعد  نواب جھجر نے آپ کو زہر دغا سے شہید کرا دیا ۔

درگاہ پنجہ شریف دہلی میں آپ  کو مفسر قرآن مقبول احمد دہلوی کی لحد کے پاس  سپرد  خاک کیا گیا۔ ۔ علامہ نے ” نزھۃ اثنا عشريۃ”  کے علاوہ مختلف موضوعات پر  ساٹھ کتابیں  اور تحریر کیں۔رسم اجرا کی تقریب کی  نظامت مولانا اظہر سانکھنوی نے کی۔

Related posts

قوم کے غم میں ڈنر کھاتے ہیں حکام کے ساتھ۔۔۔ رنج لیڈر کو بہت ہے مگر آرام کے ساتھ

qaumikhabrein

امریکہ میں سیاہ فاموں کو نسل پرستی کا سامنا۔ حقوق انسانی تنظیم

qaumikhabrein

وسطی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد تاجکستان میں تعمیر ہوئی

qaumikhabrein

Leave a Comment