qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

صر میں مہنگائی کی شدت۔ عوام کومرغی کے پنجے کھانے کا مشورہ

مصر میں مہنگائی نے لوگوں کی زندگی میں طوفان برپا کر رکھا ہے۔کھانے پینے کی اشیءا کی قیمتیں عام آدمی کی پہونچ سے دور ہو تی جا رہی ہیں۔ پریشان شہریوں کو حکومت نے مرغی کے پنجے کھانے کا مشورہ دے دیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عرب دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک مصر کو کرنسی کے ریکارڈ بحران کا سامنا ہے۔بدترین معاشی صورتحال کے باعث کھانے پینے کی عام اشیا خریدنا عام لوگوں کے لیے ناممکن ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق مصر میں مرغی کی قیمت 30 مصری پونڈ فی کلو سے بڑھ کر 70 مصری پونڈ تک جا پہنچی ہے جس کے بعد حکومت نے عوام کو مرغی کے بجائے اسکے پنجے کھانے کا مشورہ دیا ہے۔ مصر میں مرغی کے پنجوں کو غذا کے بجائے پھینکنے والی چیز شمار کیا جاتا ہے اور اس کا کھانا انتہائی غربت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

عام شہریوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات نے حکومت کو اس مشورے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے

Related posts

امریکی جنگی کاروائیوں پر ملکی عوام کے کروڑوں ڈالر خرچ ہورہے ہیں۔

qaumikhabrein

سلامتی کونسل: طالبان کا انفرا اسٹرکچر ختم کرنے میں پاکستان مدد کرے۔ افغانستان

qaumikhabrein

مہاراشٹر میں مسلمانوں کو بھی ریزرویشن کا حق ملنا چاہیئے۔ اشوک چوہان

qaumikhabrein

Leave a Comment