qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اسرائیل فلسطین میں 500 سے زائد اسلامی مقبروں کو منہدم کرچکا ہے۔

مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے دعویٰ کیا ہے کہ غاصب صہیونیوں نے فلسطین میں 500 سے زائد اسلامی مقبروں کو منہدم کر دیا ہے۔
انہوں نے فلسطین سے باہر رہنے والے فلسطینیوں کی منعقدہ “قبرستانوں کا انہدام، اسرائیل کی یہودی سازی اور جعلِ تاریخ کی سیاست” نامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونی مسلمانوں کے قبرستانوں کو باغِ تورات میں تبدیل کرنے کے لیے مسمار کر رہے ہیں۔

شیخ عکرمہ صبری۔خطیب مسجد اقصیٰ

شیخ عکرمہ صبری نے مزید کہا کہ یہ قبرستان قدیم تاریخ میں فلسطین میں ہماری موجودگی کو ثابت کرتے ہیں اور غاصب صہیونیوں کے خلاف ناقابل انکار سند ہیں۔
مسجد الاقصیٰ کے خطیب نے غاصب صہیونیوں کے ان اقدامات کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان اب بھی ان قبرستانوں میں دفن ہو رہے ہیں لیکن صہیونیوں کی کوشش ہے کہ وہ ان قبرستانوں کے آثار کو مٹا دیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کا دل شہر قدس شریف کے لیے دھڑکتا ہے کیونکہ وہ ان کے مقدسات میں سے ایک ہے۔(بشکریہ۔حوزہ نیوز)

Related posts

ضیا عباس نجمی کے ایصال ثواب کے لئے مجلس عزا

qaumikhabrein

ہندستانی علما کے کارناموں سے دنیا کو واقف کرایا جائے۔ حجۃ الاسلام حکیم الہی

qaumikhabrein

مصر کے جید سنی عالم نے شیعت قبول کرلی

qaumikhabrein

Leave a Comment