qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ایرانی ماہرین نے تیار کیا ہلکا ٹرانسپورٹ طیارہ ۔۔

ایرانی دفاعی ماہرین نے ہلکا مال بردار طیارہ تیار کیا ہے ۔ اسے سیمرغ نام دیا گیا ہے۔
سیمرغ کی تقریب رونمائی اصفہان کے ہسائی کمپلکس میں منعقد ہوئی جس میں وزیر دفاع میجر جنرل محمد رضا آشتیانی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ رواں سال کے دوران ملکی دفاع اور عوامی خدمات کے حوالے سے مزید پیشرفت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ امدادی ہیلی کاپٹروں کے ساتھ ساتھ اس ہلکے ٹرانسپورٹ طیارے کی آمد، بلاشبہ عوامی خدمات کے شعبے میں ایک اہم پیشرفت ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سیمرغ کو سول اور فوجی اداروں اور محکموں میں مختلف خدمات کی فراہمی کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔
سیمرغ نامی یہ ٹرانسپورٹ طیارہ مکمل طور پر ایران کی وزارت دفاع اور اسٹارٹ اپ کمپنی کے ماہرین کے اشتراک سے عالمی معیاروں کے مطابق ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔

Related posts

جرمنی۔ پلاسٹک کی بنی یوز اینڈ تھرو اشیاء کے استعمال پر پابندی۔

qaumikhabrein

ایران نے امریکہ اور اسرائل کو  زبردست نقصان پہونچایا۔ روسی خفیہ ایجنسی کا دعوا

qaumikhabrein

غیبت کرنا خود کو سنگین بیماری میں مبتلا کرنا ہے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment