qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

قاسم سلیمانی کی شہادت۔ امریکہ کے خلاف کاروائی کے لئے ہزاروں عرضیاں۔

ایران کی پاسداران انقلاب فورس کے قانونی معاملوں کے ڈائریکٹر کا کہنا ہیکہ جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کئے جانے کے معاملے میں 2500 افراد نے امریکہ کے خلاف عرضیاں داخل کی ہیں۔ان عرضیوں پر ایران کی عدالت میں جلد سماعت شروع ہوگی۔ جنرل سہراب علی شمخانی نے تہران میں جنرل قاسم سلیمانی کے سلسلے میں منعقد ایک سیمنار میں بتایا کہ اس وقت عدالت میں 2500 افراد کی درخواستیں موجود ہیں۔ ان میں بیشتر وہ لوگ ہیں جنکے عزیز رشتے دار عراق اور شام میں مقدس مقامات کی حفاظت کے دوران دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

ان عرضی گزاروں نے امریکہ کے دہشت گردانہ حملے میں جنرل سلیمانی کی شہادت سے ملے صدمے کی بنیاد پر شکایت کی ہے۔ سہراب علی شمخانی نے کہا کہ عالمی سطح پر اس سلسلے میں کاروائی کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ بین الاقوامی قوانین کی مدد سے کوئی نتیجہ برامد نہیں ہوگا۔ لیکن ہم اس پورے قانونی عمل کو الگ طور سے استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ باتیں تاریخ میں ہمیشہ کے لئے محفوظ رہیں گی۔ سہراب شمخانی نے کہا کہ امریکہ یہ اقرار کرچکا ہیکہ اس نے قاسم سلیمان کو ہلاک کیا تو امریکہ کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہئے۔

Related posts

شوگر کے مریضوں کیلئے خوش خبری۔ خون نکالے بغیر ہوگا ٹیسٹ ۔

qaumikhabrein

لبنان کامشہور نوحہ خواں اسرائیلی جاسوس نکلا

qaumikhabrein

امروہا۔چار کول سے دیوار پر تصویریں بنانے والا فنکار ذ ہیب خان۔۔ملک گیر پہچان کی تلاش میں۔

qaumikhabrein

Leave a Comment