qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اربعین کے زائرین کے لئے ایران سے کربلا تک ٹرین

ایران کے ریلوے ذرائع کا کہنا ہیکہ زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لیے، تہران-کربلا مشترکہ ٹرین آنے والے ہفتوں میں شروع کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ابتدا میں یہ ٹرین ہفتے میں 4 مرتبہ اس سفر کو طے کرے گی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہیکہ زائرین کے رسپانس کو دیکھتے ہوئے یہ ٹرین انشاء اللہ یہ پورےسال چلائی جائے گی۔

گزشتہ سال بھی اربعین کے موقع پر تہران سے کربلا تک ایک مشترکہ ٹرین چلائی گئی تھا۔ وہ اس طرح کہ مسافر ٹرین کے ذریعے شلمچہ جاتے تھے اور وہاں سے 30 کلومیٹر سفر کر کے بصرہ جاتے تھے اور بصرہ سے ٹرین کے ذریعے کربلا جاتے تھے۔

ایران اور عراق کے ریلوے حکام کے درمیان قائم مفاہمت کے نتیجے میں شلمچہ سے بصرہ تک براہ راست ٹرین چلانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن اس کام میں کم از کم 18 ماہ لگیں گے۔ اس پروجکٹ کے مکمل ہونے کے بعد ایران سے عراق تک براہ راست ٹرین کا سفر آسان ہو جائے گا۔

Related posts

امروہا کےشیعہ اوقاف کے متولیان قابل مبارکباد

qaumikhabrein

لندن میں اربعین امام حسین کا عظیم الشان جلوس

qaumikhabrein

یو پی اور مغربی بنگال کا فرق۔۔۔۔۔۔تحریر سراج نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment