qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

مشرقی جاپان میں 7.3شدت کا زلزلہ۔بھاری جانی و مالی نقصان کا اندازہ

جاپان کے مشرقی علاقوں میں 7.3شدت کے زلزلے سے 4افراد ہلاک اور100سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے خبریں مل رہی ہیں ہے کہ جاپان کے مشرقی علاقوں میں 7.3شدت کے زلزلے سے 4افراد ہلاک اور100سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ جاپانی وزیراعظم فومیوکیشیدا نے بیان میں کہا کہ مشرقی علاقوں میں 7.3 شدت کےزلزلے سے 4افراد ہلاک اور100سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔زلزلے کے باعث ملک میں 3روز کے ہائی الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت ٹوکیو تک محسوس کئے گئے۔زلزلے کےجھٹکوں سے شیروشی،میاگی شنکانسن بلٹ ٹرین پٹری سے اترگئی۔ زلزلے سے ٹوکیوسمیت دیگرعلاقوں میں 22لاکھ صارفین کوبجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ حکام کے مطابق جاپان میں آنے والے زلزلے کا مرکز فوکوشیماکےقریب سمندرمیں تھا جس کی گہرائی60کلومیٹرریکارڈکی گئی۔زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی جسے واپس لے لیا گیا ہے۔

Related posts

اسرائیل کے ساتھ سعودیہ کے رشتوں کی بحالی سے بہت فائدہ ہوگا۔سعودی وزیر خارجہ کا بیان۔

qaumikhabrein

پریاگ راج میں اسکول کی مسلم پرنسپل کے خلاف پولیس نے کیوں درج کیا کیس

qaumikhabrein

کمسن طالب علم نے محض 96 دنوں میں قران کریم حفظ کرلیا

qaumikhabrein

Leave a Comment