qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

بل گیٹس کی بیٹی نےمصری مسلمان سے شادی کرلی۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس نے اپنے مسلمان مصری دوست نائل ناصر سے شادی کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 16 اکتوبر کو ایک محدود تقریب میں پہلے مسلم طریقے کے تحت شادی انجام پائی جس کے بعد نیویارک میں ہونے والی تقریب میں جنیفر گیٹس اور نائل ناصر عیسائی طریقے سےشادی کے بندھن میں بندھ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شادی پر 20 لاکھ ڈالرز کا خرچ آیا جبکہ شادی والے دن حکام نے سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی یہ تقریب جنیفر کے ویسٹ چیسٹر ہارس فارم میں منعقد ہوئی جس میں سیکڑوں مہمان شریک ہوئے۔واضح رہے کہ جنیفر گیٹس اور نائل ناصر کے درمیان 2017 سے قریبی تعلقات تھے ۔ دونوں نے30 جنوری 2020 میں منگنی کرلی تھی۔

Related posts

خصوصی شرائط کے ساتھ حج کرانے کا سعودی حکومت کا اعلان

qaumikhabrein

qaumikhabrein

اسرائیلی فوجیوں کو فلسطینیوں کی سخت مزاحمت کا سامنا

qaumikhabrein

Leave a Comment