qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

کیا معمر قذافی ابھی زندہ ہے؟

لیبیا کے معزول لیڈر معمر قذافی کی ایک باڈی گارڈ نے دعوی کیا ہے کہ لیبیا کے سابق سربراہ کا قتل نہیں ہوا، وہ ابھی زندہ ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے معزول ڈکٹیٹر معمر قذافی کی خاتون باڈی گارڈ عائشہ الفیتوری نے روس کی خبر رساں ایجنسی رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں دعوی کیا کہ معمر قذافی زندہ ہیں اور جو شخص بہار عربی -2021 کے دروان ہونے والی بد امنی کے دوران مارا گیا تھا وہ ان کا قریبی ساتھی تھا۔

عائشہ الفیتوری کا کہنا تھا کہ جھڑپوں کے دوران قذافی سرت شہر میں داخل نہيں ہوئے اور جو شخص اس شہر میں داخل ہوا تھا وہ قذافی کا ہمشکل تھا جس کا نام حمید ابو منیار قذافی تھا۔


قذافی کی باڈی گارڈ کا کہنا تھا کہ جھڑپوں میں شدت آنے کے بعد معمر قذافی شمالی لیبیا کے بنی ولید شہر چلے گئے اور اس کے بعد وہاں سے کہیں اور چلے گئے۔
عائشہ الفیتوری کا کہنا تھا کہ میں قوم کو یقین دلاتی ہوں کہ ہمارے رہبر کی حالت بہتر ہے اور وہ مزاحمت کی قیادت کر رہے ہیں۔

Related posts

ایران اور حزب اللہ سے متعلق تیرہ شخصیات اور کمپنیوں پر امریکی پابندی۔

qaumikhabrein

عالمی حدت کا نتیجہ۔۔قطب شمالی کے برفیلے سمندر کی برف کم ہورہی ہے۔

qaumikhabrein

پابندیاں بے اثر۔ ایران نے کینسر کی دوا مارکیٹ میں پیش کردی

qaumikhabrein

Leave a Comment