qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

لندن میں اربعین امام حسین کا عظیم الشان جلوس

ہر برس کی طرح اس برس بھی لندن میں امام حسین اور انکے رفیقوں کا چہلم نہایت عقیدت اور احترام کے جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ حسب دستور اربعین کا جلوس ماربل آرک سے برامد ہوا۔ جلوس اربعین میں ہندستان  پاکستان اور دیگر ایشیائی اور یورپی ملکوں کے مومنین شامل تھے۔

اس جلوس اربعین کا اہتمام ہمیشہ کی طرح برطانیہ کے حسینی اسلامی ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ گزشتہ چوالیس  برسوں سے اس جلوس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔  اس برس سترہ اگست کو برامد ہونے والا جلوس اس سلسلے  کا45 واں جلوس تھا۔جلوس کی خاص بات  امروہا ہندستان سے تعلق رکھنے والے مومنین کے ذریعے پڑھا جانے والا روایتی مرثیہ’قید سے چھوٹ کے جب سید سجاد آئے” رہی۔ امروہا کی عزائی روایت کے مطابق چہلم کے روز دلگیر کا یہ معروف  مرثیہ ہی پڑھا جاتا ہے۔

 ماربل آرک کے علاوہ لندن میں دیگر مقامات پر بھی اربعین کے جلوس برامد ہوتے ہیں۔

Related posts

ایران اور عراق میں ایام عزائے حسین کا آغاز۔اہل بیت کے چاہنے والوں میں غم کی لہر۔

qaumikhabrein

روہنگیا پناہ گزینوں کی میانمار واپسی فی الحال نہیں۔

qaumikhabrein

گورنر عارف خاں کے ہاتھوں ڈاکٹر مہتاب کی کتاب کا اجرا

qaumikhabrein

Leave a Comment