qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

لندن میں اسرائیل کی مخالفت میں ریلی نکالی گئی

سیکڑوں برطانوی باشندوں اور صیہونیت مخالف کارکنوں نے لندن میں مظاہرہ کیا اور فلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہوئے بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
موصولہ خبروں کے مطابق، صیہونی حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں اسکاٹلینڈ کے گلاسگو سے، مانچسٹر، برمنگهم، واٹفورڈ اور شفیلڈ سے بڑی تعداد میں روزہ دار مسلمانوں، انسانی حقوق کے حامیوں، یہودیوں، جنگ کے مخالفوں اور فلسطینیوں نے شرکت کی۔
مظاہرے میں شامل افراد اسرائیل مردہ باد اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگا رہے تھے اور انہوں نے برطانوی حکومت کی جانب سے اسرائیل کی حمایت ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین فلسطینی ایرانی اور لبنانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور وہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی وحشیانہ جرائم کی مذمت کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی غاصب صیہونی حکومت کے چنگل سے آزادی کیلئے عالمی سطح پر یوم القدس منانے کا اعلان کیا، جس کے بعد سے ہر سال دنیا بھر سے امام خمینی (ع‏‏) کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے لوگ سڑکوں پر نکل کر اس دن کو شایان شان طریقے سے مناتے ہیں۔ فلسطینیوں کی حمایت میں بلند ہونے والی اس آواز کی ہر روز بڑھتی جا رہی ہے۔

Related posts

ہر شیعہ کو اپنے اندر نصرت امام کا جزبہ پیدا کرنا چاہئے۔ مولانا ضمیر عباس جعفری

qaumikhabrein

عشق اہل بیت اور نصرت دین کے عنوان سے مولانا حسن کمیلی کا خطاب۔

qaumikhabrein

فرانس میں مسجدوں کے خلاف نفرت انگیزمہم

qaumikhabrein

Leave a Comment