qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اہل بیت سے محبت کے زبانی دعوے کافی نہیں۔ مولانا اصغر اعجاز قائمی۔

رسول اللہ نے اپنے اہل بیت کو کشتی نوح سے تشبیہ دی ہے۔ نجات کشتی میں سوار ہونے کے نتیجے میں ملے گی ساحل پر کھڑے ہوکر کشتی کی تعریف کرنے سے کام چلنے والا نہیں ہے۔ امروہا کے محلہ قاضی گل کے عزاخانہ مسمات چھجی میں ایصال ثواب کی ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ڈاکٹر اصغر اعجاز قائمی نے قرآن کی مختلف آیات کی روشنی میں ثابت کیا کہ جن الولامر کی اطاعت کا حکم دیا گیا یا جن صادقین کے ساتھ ہونے کی مومنین کو تلقین کی گئی ہے وہ رسول اللہ کے اہل بیت ہی ہیںاور رسول نے اپنےاہل بیت کو کشتی نجات قرار دیا ہے۔

مولانا قائمی نے کہا کہ نجات کے لئے کشتی پر سوار ہونا ضروری ہے۔ ساحل پر کھڑے ہوکر کشتی کی خوبصورتی کی تعریف کرنے سے نجات نہیں مل سکتی۔ مولانا قائمی نے کہا کہ کشتی پر سوار ہونے سے مراد اہل بیت نبی سے محبت اور انکے نقش قدم پر چلنا ہے۔

مجلس کا اہتمام شہر کے ایک ممتاز خانوادے کی فرد حسن علی خاں کے چہلم کے موقع پر کیا گیا تھا۔ مجلس میں سوز خوانی سید سبط سجاد اور انکے ہمنواؤں نے کی۔ مجلس میں مومنین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Related posts

خطے میں کشیدگی کم کرنے کا معاملہ۔۔۔سعودی عرب اور ایران کے درمیان گفتگو

qaumikhabrein

مرحوم کلب صادق پر لکھی کتاب اکھلیش یادو کو پیش

qaumikhabrein

سامرا میں روضوں پر امریکی دہشت گرد فوجیوں کے حملے کی ویڈیو منظر عام پر

qaumikhabrein

Leave a Comment