qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اردو میڈیم طالبہ مریم عفیفہ انصاری۔ملک کی پہلی مسلم نیورو سرجن۔

ڈاکٹر مریم عفیفہ انصاری نے ملک کی پہلی مسلم نیوروسرجن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ڈاکٹر مریم عفیفہ نے اپنی تعلیم کا آغاز ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں شہر کے ایک اردو میڈیم اسکول سے کیا تھا۔ اس کے بعد وہ جنوبی شہر حیدرآباد چلی گئیں اور حیدرآباد میں بھی دسویں جماعت تک ان کی تعلیم کا میڈیم اردو ہی تھا۔ دسویں جماعت میں ڈاکٹر مریم عفیفہ نے طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔

مریم عفیفہ انصاری نے عثمانیہ میڈیکل کالج، حیدرآباد، سے ایم بی بی ایس کیا اور اسی کالج سے جراحت یا سرجری میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ ایم بی بی ایس کی تعلیم کے دوران انہوں نے 5 طلائی تمغے حاصل کئے تھے۔
ڈاکٹر مریم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ڈاکٹر بننے کا ان کا خواب پورا ہوگیا ہے، میری کامیابی اللہ کا تحفہ ہے۔ مریم نے کہا کہ وہ اپنے پیشے کے ذریعے برادری کی خدمت کرنے کی کوشش کریں گی۔مسلم لڑکیوں کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہار نہ مانیں، کبھی کسی کو یہ کہنے کا موقع نہ دیں کہ آپ یہ نہیں کر سکتیں۔ کامیابی حاصل کرکے لڑکیوں کے بارے میں لوگوں کے خیالات غلط ثابت کردیں۔ مریم کی والدہ ٹیچر ہیں۔ انھیں اپنی بیٹی پر فخر ہے۔ ڈاکٹر مریم عفیفہ کو مصوری اور خطاطی میں بھی مہارت حاصل ہے۔

Related posts

اسرائیل۔۔منصور عباس کی پارٹی بن سکتی ہے کنگ میکر

qaumikhabrein

اسلام سے لوگوں کودور رکھنے کے لئے مغربی طاقتیں اسلام کے خلاف پروپگنڈہ کرتی ہیں۔ مولانا علی حیدر غازی

qaumikhabrein

برازیل نے ہندستان کے ساتھ کورونا ویکسین کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment