qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

توہین عدالت کیس: عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکیوں سے متعلق توہین عدالت کیس میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرکلر جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے معاملے پر سرکلر جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کورٹ ڈیکورم برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سکیورٹی انتظامات کرے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کل توہین عدالت کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرے گی۔
یاد رہے کہ خاتون جج کو دھکیوں سے متعلق توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئر مین پی ٹی آئی کو غیر مشروط معافی مانگنے کے لیے دو مواقع فراہم کیے تھے تاہم عمران خان نے غیر مشروط معافی مانگنے کے بجائے اپنے الفاظ واپس لینے اور آئندہ محتاط رویہ اختیار کرنے کا جواب عدالت میں جمع کرایا۔

Related posts

‘اصلاح معاشرہ  اور  بی بی فاطمہ’ کے عنوان سے جلسہ

qaumikhabrein

ایران کارویہ سخت۔ آئی اے ای اے کو جوہری تنصیبات تک رسائی دینے سے کیا انکار۔

qaumikhabrein

جموں و کشمیر میں 9کلاس تک کے تمام اسکول بند۔

qaumikhabrein

Leave a Comment