qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

پاکستان میں بد عنوانی۔پولیس محکمہ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کے سب سےزیادہ بدعنوان ترین اداروں کی فہرست جاری کردی گئی جس میں پولیس نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ دیگر اداروں میں بھی لوٹ مار ہو رہی ہے لیکن اس معاملے میں پولیس کا کوئی ثانی نہیں۔
دنیا بھر میں کرپشن کے خلاف سرگرمِ عمل عالمی ادارے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان کے بدعنوان ترین اداروں کی فہرست شائع کی ہے جن میں پولیس محکمہ سرِ فہرست ہے۔ دوسرے نمبر پر عدلیہ جبکہ تیسرے پر ٹینڈر اور ٹھیکے داری (کنٹریکٹنگ) کا شعبہ ہے۔

کرپشن کے خلاف سرگرمِ عمل ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا چوتھا بدعنوان ترین ادارہ صحت، پانچواں لینڈ ایڈمنسٹریشن جبکہ چھٹا بلدیات ہے۔ ساتویں نمبر پر تعلیم، آٹھویں پر ٹیکسیشن جبکہ نویں نمبرپر این جی یعنی غیر سرکاری تنظیمیں ہیں۔

کرپشن واچ ڈاگ (ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 51.9 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستان میں بدعنوانی کی سب سے بڑی وجہ احتسابی عمل کی کمزوری ہے۔ 29.3 فیصد لوگوں کی رائے کے مطابق بد عنوانی کی وجہ طاقتور لوگوں کا لالچی ہونا ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 18.8 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ بدعنوانی کی بڑی وجہ کم تنخواہیں ہیں۔ 85.6 فیصد لوگ یہ یقین رکھتے ہیں کہ وفاقی حکومت کی خود احتسابی غیر تسلی بخش ہے۔ ادارے اپنا کام ٹھیک ڈھنگ سے نہیں کرتے۔

Related posts

اب امریکہ کسی ملک میں فوجی اڈہ قائم نہیں کرےگا۔ جو بائڈن کا اعلان

qaumikhabrein

یونان میں بھی منائی جاتی ہے امام حسین کی عزاداری

qaumikhabrein

سینئر کانگریس لیڈر سید سبط رضی نقوی جائسی کا انتقال پر ملال

qaumikhabrein

Leave a Comment