qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

طالبان کے حق میں کابل میں برقع پوش خواتین کا مظاہرہ

سیاہ برقعوں میں ملبوس ہزاروں خواتین نے کابل میں طالبان کے حق میں مظاہرہ کیا۔ خواتین نے افغانستان میں شریعہ قوانین نافز کرنے کا مطالبہ کیا۔ طالبان کے حق میں خواتین ایسے وقت میں میدان میں آئی ہیں کہ جب یہ بحث چھڑی ہوئی ہیکہ طالبان کے دور میں خواتین کے حقوق پامال ہونگے۔

سنیچر کو کابل کی شہید ربانی یونیورسٹی کی سیکڑوں طالبات نے طالبان حکومت کے حق میں اللہ و اکبر کے نعرے لگائے۔ خواتین مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا ہمیں مخلوط درجات میں تعلیم نہیں چاہئے۔ اسلام میں ہمارے حقوق محفوظ ہیں۔ اور افغانستان چھوڑ کر جانے والی خواتین ہماری نمائندہ نہیں ہیں۔ مشین گنوں سے لیس طالبان لڑاکے مظاہرہ کرنے والی خواتین کی حفاظت کررہے تھے۔ریلی سے قبل یونیورسٹی کے کانفرنس ہال میں ایک جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں تقریر کرتے ہوئے خواتین نے کہا کہ امریکہ کی پشت پناہی والی اشرف غنی کی حکومت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کی جاتی تھی۔

طالبان کے حق میں خواتین کی ریلی کے بعد سے یہ چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ آخر خواتین طالبان کی حمایت کیسے کرسکتی ہیں۔

Related posts

امروہا۔شہادت مولا علی۔ جلوس شبیہ تابوت برامد

qaumikhabrein

طالبان کے دور میں کوڑے مارنے کی ابتدا

qaumikhabrein

نوکر شاہی اور فوج کا سیاسی مقاصدکے لیے استعمال؟۔۔۔سراج نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment