qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

عالم تشیع  کے لئے خبرغم ۔آیت اللہ وحید خراسانی کی رحلت

مرجع تقید، فقیہ و عارف آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کا انتقال ہو گیا ہے۔حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کے دفتر سے جاری ایک اعلامیے کے ذریعے عالمِ تشیع کے ممتاز مرجعِ تقلید، جلیل القدر فقیہ اور حوزہ ہائے علمیہ کے نامور استاد حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔ وہ کچھ دن سے قم کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کے انتقال پر قم کے حوزہ علمیہ کے دروس معطل کر دیے گئے ہیں۔

ان کا پورا نام شیخ حسین وحید خراسانی تھا۔ وہ یکم جنوری 1921 کو نیشاپور میں پیدا ہوئے، یعنی انتقال کے وقت ان کی عمر تقریباً 105 برس تھی۔ ابتدائی تعلیم مشہد میں ہوئی، پھر وہ نجف گئے جہاں ان کا علمی تعلق آیت اللہ ابوالقاسم خوئی کے مکتب سے رہا۔ فقہی بنیادوں اور اجتہادی طریقے، دونوں میں ان کے طرز کو خوئی کے فقہی مکتب کا تسلسل سمجھا جاتا ہے۔ وہ 1349 شمسی (1970) میں ایران واپس آئے، کچھ مدت مشہد میں پڑھایا اور اسی سال خزاں میں قم منتقل ہو گئے۔

قم میں وہ 1970 سے 2018 تک فقہ اور اصول کا درس خارج دیتے رہے، ان کا حلقہ درس قم کے سب سے پررونق دروس میں شمار ہوتا تھا، اور اصول میں انہیں “وحید در اصول” کہا جاتا تھا۔ اس طرح وہ قم کے حوزہ علمیہ کی کئی نسلوں کے استاد رہے۔ ان کی کتابیں عربی میں ہیں اور بڑی تعداد میں شیعہ ان کے مقلد ہیں، جن میں برصغیر کے لوگ بھی شامل ہیں۔ حضرت فاطمہ زہرا کی شہادت کے ایام میں وہ ہر سال قم میں ایک بڑے ماتمی جلوس کی قیادت کرتے تھے

انہوں نے کئی دہائیوں تک علومِ اہل بیت علیہم السلام کی تحصیل، تحقیق اور تدریس میں اپنی زندگی صرف کی اور اس دوران اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے دفاع، حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے یتیموں اور ضرورت مندوں کی سرپرستی، فاضل علما کی تربیت اور دینی شعائر کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ بالخصوص حضرت صدیقہ کبریٰ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عزاداری کے احیا اور ان کے مظلومانہ مصائب کی یاد کو زندہ رکھنے کے حوالے سے آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی تشییع جنازہ، تدفین اور مجالسِ ترحیم سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

Related posts

عزاداروں کا جوگی پورہ تک پیدل سفر۔کیا مناسب اقدام ہے؟

qaumikhabrein

روس نے یوکرین کی دو ریاستوں کو آزاد مملکت تسلیم کیا۔ امریکہ چراغپا

qaumikhabrein

عازمین حج کو سعودی حکومت کی منظور شدہ ویکسین لگوانی ہوگی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment