qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ایلومینیم اور سونے سے لکھا گیا دنیا کا پہلا قرآن پاک۔

ایک پاکستانی آرٹسٹ شاہد رسام کی جانب سے تیار کیا جانے والا قرآن  پاک 1400 سالہ اسلامی تاریخ میں ایلومینیم اور سونے سے لکھا گیا دنیا کا پہلا قرآن پاک ہے۔خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے شاہد رسام کا تیار کردہ دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کا نسخہ اگلے ماہ دبئی میں ہونے والی’دبئی ایکسپو 2020‘میں پیش کیا جائے گا۔روایتی طور پر قرآن پاک کو اب تک کاغذ،کپڑے اور چمڑے پر تیار کیا جاتا رہا ہے لیکن پاکستانی آرٹسٹ نے ایلومینیم اور سونے سے الفاظ لکھ کر ایک نیا تصور متعارف کرایا ہے۔ فریم کے سائز کو چھوڑ کر قرآن پاک 8.5 فٹ لمبا اور 6.5 فٹ چوڑا ہے۔قرآن کے ایک صفحے پر 150 الفاظ درج ہیں جبکہ قرآن پاک کے کل صفحوں کی تعداد550 ہے۔

Related posts

اسرائیل کے ساتھ رشتوں کے خلاف بحرین میں عوامی مظاہرے شدید۔

qaumikhabrein

اگر صرف دعا کافی ہوتی تو اسرائیل کب کا مٹ گیا ہوتا

qaumikhabrein

قطر میں اسرائیلی میڈیا کو عربوں کی نفرت کا سامنا

qaumikhabrein

Leave a Comment